11

ملتان،کریسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام ریلوے ہسپتال میں ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)صحت زندگی کا اہم جزو ہے، صحت کے بارے میں لاپروائی مسائل کو جنم دیتی ہے اپنی صحت کے لیے ہر شخص کو احساس ہونا چاہئے، لیکن ہمارے معاشرے میں صحت کے بارے میں لاپروائی کا عنصر بہت زیادہ ہے،دانت ہمارے چہرے کا خاص حصہ ہیں دانتوں کی بیماری میں مبتلا افراد اس کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ جلد از جلد اُس کا علاج شروع کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الاہراج نے کر یسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام ملتان ریلوے ہسپتال میں لگائے گئے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا،اس موقع پرملتان کر یسنٹ لائنز کلب کے صدر ڈاکٹر ابو بکر سعد، محمد افضل سپرا،محمد اعظم چوہدری،الیاس محمود ڈوگر،ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر سمیع بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں