18

ملتان،کمشنر جاوید اختر محمود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر برہم،77 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 77 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں،جبکہ 16 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اظہار وجوہ اور 21 کو وارننگ لیٹر جاری کر دیا گیا،کمشنر ملتان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گراںفروشوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محکمانہ کارروائی سے بچنے کیلئے کارکردگی بہتر بنائیں،حکومت پنجاب کی گراںفروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے واضح احکامات ہیں،کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے فیڈ بیک میکنزم فعال کردیا گیا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالیں اور عوام کی جیبیں کاٹنے والے گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ملتان کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں ماہ جولائ میں63 مقدمات درج،90 گرانفروش گرفتار کئے گئے،جبکہ 130 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کیا،اگست کے پہلے 3 روز میں 46مقدمات درج،44 گرانفروش گرفتار کئے گئے اور گرانفروشوں کو17 لاکھ 75ہزار2سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل مبشر الرحمان، اے سی ریونیو خالد مسعود ستی، ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں