19

ملتان،کمشنر کا ڈپٹی کمشنرز کو شہریوں کی شکایات کے ازالہ کا ٹاسک،سیٹزن پورٹل پرموصول شکایات کے حل اور فیڈ بیک کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز شہریوں کی شکایات کے ازالے بارے اقدامات کریں،سیٹزن پورٹل پر تمام موصول شکایات کے حل، فیڈ بیک کا اہتمام کیا جائے،ریونیو معاملات کی بہتری کیلئے از خود فیلڈ وزٹ کروں گا،ہر موضع کی 5 فیصد ڈیجیٹل گرداوری سرکاری موبائل سے ازخود چیک کروں گا،13 دسمبر تا 13 جنوری تمام ڈیجیٹل گرداوری مکمل کی جائے،ڈپٹی کمشنرز بھی ڈجیٹل گرداوری چیک کریں،انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن میں یوریا کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے،کاشتکار جلد بازی میں کھاد کے خرید و ذخیرہ کرنے سے گریز کرے،کھاد کی مصنوعی قلت، ملاوٹ کرنے والے قومی مجرم ہیں،کاشتکاروں کی رہنمائی، شکایات کے ازالہ کیلئے کنٹرول رومز کئے جاچکے ہیں،اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے،اس موقع پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں وزیراعظم سیٹزن پورٹل پر 858590 شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 840583 شکایات حل کی گئیں،یوریا کھاد کے گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی میں ایک ہفتے میں 2836 چھاپے مارے گئے اور 19 مقدمات درج کئے گئے،25 گرانفروش ذخیرہ اندوز گرفتار کئے گئے اور 18 دکانیں سربمہر کی گئیں،ڈویژن میں 28 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا،جبکہ11201 بوریاں ڈیپ، 17132 بوریاں یوریا قبضے میی لیکر سرکاری نرخ پر فروخت کی گئیں،ڈویژن میں یوریا کھاد کی 282 فیئر پرائس شاپس فعال ہیں،اوزان کے غیر قانونی کنڈہ جات کیخلاف 150 چھاپے مارے گئے،50 ہزار روپے جرمانہ، 4 ایف آئی آر درج، 4 افراد گرفتار اور 15 کنڈہ جات سربمہر کئے گئے،ڈویژن میں 131 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری ہیں،ایک ہفتے میں 13884 چھاپا مار کر 20 ایف آئی آر درج کرائی گئیں،22 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا اور 60 گرانفروش گرفتار کئے گئے،ڈویژن میں 29 سہولت بازار، 61 ڈی سی کائونٹرز، 14کسان پلیٹ فارم فعال ہیں،7 کریانہ ہول سیل پوائنٹس پر 1 لاکھ سے زائد کی خریداری جبکہ 15پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس پر اڑھائی لاکھ سے زائد کی خریداری کی جارہی ہے،حکومت پنجاب کی ہدایت پر میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون بھی جاری ہے،ڈویژن میں ایک ہفتے میں 126 میرج ہالز کو چیک کیا گیا،ون ڈش کی 4, مقررہ وقت کی خلاف ورزی کی 3 خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 2لاکھ30 ہزار روپے جرمانہ، 3 ایف آئی آر درج کی گئیں،میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5میرج ہال کو سربمہر کیا گیا،اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں