3

ملتان،کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،185 کروڑ کی 18 سکیموں کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت بجٹ کے بعد پہلی ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں185 کروڑ کی 18 سکیمیوں کی منظوری دی گئی،کمشنر جاوید اختر محمود نے تمام منظور سکیموں کے فوری ٹینڈر پراسیس شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس خطے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے،سکیموں کو مقررہ وقت میں شروع کریں اور ٹائم لمٹ میں مکمل کریں۔عوام کے ٹیکس کی پائی پائی عوام پر خرچ ہوگی۔ کمشنر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میںوہاڑی روڈ تا بی سی جی چوک تا ڈبل پھاٹک سڑک کی مرمت کی منظوری دی گئی۔5.53 کلومیٹر سڑک پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔جبکہ ٹف ٹائلز، واٹر فلٹریشن پلانٹ، سیوریج، سولنگ کی متعدد سکیموں کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر ڈی سی ملتان علی شہزاد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی ،ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر، ترقیاتی محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں