9

ملتان،کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اپنے آپ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالیں خصوصا” تفتیشی امور میں ان سے خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملتان ریجن ملتا ن،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم دی جا رہی ہے،تاکہ وہ جدید علوم سے واقفیت حاصل کریں یاد رہے کہ یہ کورسز پولیس لائن ملتان میں (UNODC) زیر اہتمام پولیس لائن میں مفت کروائے جا رہے ہیں،آخر میں انہوں نے کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں ضلع ملتان سے سب انسپکٹر نوید اقبال، سب انسپکٹر کامران خالد،اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر نعیم اشرف، لیڈ ی کانسٹیبل ارم ربنواز،کانسٹیبلان ضمیر حیدر،محبوب الحسن،صلاح الدین،محمد فیاض،انصر پرویز،ضلع وہاڑی سے کانسٹیبلان ظفر عالم،محمد عامر،محمد لطیف،عاصم نصراللہ،عامر شہزاد،محمد عامر،ضلع خانیوال سے انسپکٹر الطاف حسین، سب انسپکٹر صفدر امجد اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جاوید،کانسٹیبلان محمد عثمان علیم،محمد راشد،محمد اقبال اور ضلع لودھراں سے کانسٹیبلان محمد سہیل،شہباز اصغر،کاشف مجید،رمضان اشرف، محمد صفدر ایوب محمد سبطین، شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں