13

ملتان،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،2 پٹرول پمپ سمیت 4 دکانیں اور گودام سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر کورونا ایس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کا بھرپور کریک ڈائون جاری ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے شہر بھر میں چھاپے مارے اور کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر پٹرول فراہم کرنے والے 2 پٹرول پمپ سیل کردئیے،اسی طرح حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 4 دکانیں اور گودام بھی سربمہر کردئیے گئے،عدنان بدر نے چیکنگ کے دوران 35 ہزارہزار سے زائد جرمانے بھی عائد کئے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کی،دریں اثنا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے بھی ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے،کریک ڈائون کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ انسپکشن میں درجنوں مارکیٹس کو چیک کیا گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران 15 لاکھ سے زائد جرمانے اور 38مقدمات بھی درج کئے گئے،جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گراں فروشی اور کورونا ایس او پیز پر زیرو ٹالرنسں پالیسی ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تھانے الاٹ کرکے کارکردگی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں