17

ملتان،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سٹی پارک سمیت 10 دکانیں سیل،9 افراد گرفتار


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے،اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سٹی پارک کو سیل کردیا گیا،اولڈ شجاع آباد روڈ پر سٹی پارک میں 3 ہزار سے زائد شہری موجود تھے،جس پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کارروائی کرتے ہوئے پارک کو کرونا ایکٹ کے تحت سربمہر کردیا اور مالکان نوٹس جاری کردئیے،دریں اثنا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شہر کے مخلتف علاقوں میں کارروائیاں جاری رہیں،لاک ڈاؤن کی خلاف پر 9گرفتار افراد اور 10دکانوں سمیت ایک ہوٹل بھی سیل کردیا گیا،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر صورت کرونا لاک ڈاؤن یقینی بنائیں گے،تاجر برادری حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے،علی شہزاد کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری و نجی عمارات میں کرونا ویکسی نیشن کے بغیر سروسز فراہم نہیں کی جائیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں