17

ملتان،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 26 دکانیں اور 3 کار شوروم سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں ٹیموں نے ضلع بھر کی انسپکشن کی،کارروائیوں کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 26 دکانیں اور 3 کار شوروم سیل کردیے گئے،جبکہ اے سی سٹی نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف بھی کارروائی کی اور بوسن روڈ ،متی تل اور بائی پاس پر واقع 2 پٹرول ایجنسیوں کو بھی سربمہر کردیا گیا،اس حوالے سے اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،جبکہ حادثات کی روک تھام کیلئے غیر قانونی تیل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جارہا ہے،خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ جشن آزادی اور محرم الحرام کے دوران بھی کرونا ایکٹ کی پاسداری کرائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں