17

ملتان،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 27 کمرشل گاڑیاں تھانہ میں بند،ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف پر ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈائون کیا،کریک ڈائون کے دوران سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹ بسوں سمیت 27 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کردیں،جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو 80 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران 158 کمرشل گاڑیوں کو چیک کیا گیا،اس موقع پر مسافروں کے کورونا ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے گئے،رانا محسن نے بتایا کہ کرونا ویکسینیشن کے بغیر کسی شہری کو سفر کی اجازت نہیں دینگے 15 سمتبر کے بعد کوئی شہری بغیر ویکسین موٹر وے پر سفر نہیں کرسکے گا،انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کرونا ایس او پیز کی پاسداری کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ اور عوامی مقامات پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کردیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں