21

ملتان،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 41 دکانیں سیل،ایک لاکھ سے زائد جرمانے


ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ملتان کورونا کے حوالے سے صوبے کے 15 حساس اضلاع میں شامل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن بھی جاری رکھا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسپکشن کرتے ہوئے 41 دکانیں سیل کردیں،جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد جرمانے بھی کئے،اسں موقع پر کورونا سرٹیفکیٹ لئے بغیر پٹرول فراہمی پر متعدد پمپوں کو حتمی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے،اس کے علاؤہ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافروں میں کورونا ایس او پیز عملدرآمد نہ کرانے والی 41 کمرشل گاڑیوں کو تھانہ بند کردیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے بھرپور ” نو ویکسی نیشن نو سروس “مھم چلانے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ تاجر برادری لاک ڈاون کی پاسداری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے۔خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی روکنے کے ساتھ لاک ڈاون بھی یقینی بنارہے ہیں 15 ستمبر تک ہر صورت لاک ڈاون یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں