16

ملتان،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رواں ماہ 281 کمرشل گاڑیوں کے چالان،203 گاڑیاں تھانہ بند کی گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کے خلاف ایکشن بھرپور انداز میں جاری ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں رواں ماہ کے دوران بڑی کارروائیاں کی گئیں،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی جانب سے رواں ماہ 281 کمرشل گاڑیوں کے چالان کرکے 203 گاڑیاں تھانہ بند کی گئیں،جبکہ 8 لاکھ سے زائد ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا،رانا محسن نے ایس او پیز کی خلاف پر 50 روٹ پرمٹ بھی کینسل کئے،اس سلسلے میں رانا محسن نے بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ سمیت تمام اڈوں پر بلاتعطل کورونا ویکسین جاری ہے اور تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے وہ کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں