6

ملتان،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے37 کاروباری مراکز سیل

ملتان( راو نعمان سے)ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر بھر پور انداز میں عملدرآمد جاری ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے37 کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے ہیں،ان مراکز میں کار شو رومز، ،کلاتھ ہاوس، گارمنٹس شاپس اور ریسٹورنٹس شامل ہیں،کورونا وباءکی چوتھی لہر کے خدشہ پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی خدمات بھی طلب کر لی گئی ہیں،پاک فوج اور رینجرز کے دستے ضلعی انتظامیہ کے سپیشل مجسٹریٹس کے ہمراہ مارکیٹوں کا گشت کریں گے اور ریسٹورنٹس، شادی ہالز،مارکیز، تھیٹرز اور بڑے مالز میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد مانیٹر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں