12

ملتان،کورونا وبا کی چوتھی لہر،18سال سے زائد عمرکی 40 فیصدآبادی کی ویکسی نیشن کا ہدف،26 جولائی سے گھر گھرجاکر مہم شروع کرنے کا پلان تیار

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ ملتان کو 14اگست تک 18سال سے زائد عمرکی 40 فیصدآبادی کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دے دیا ہے،ٹارگٹ کے حصول کے لئے 26 جولائی سے گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت کو 250 ویکسی نیشن ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے،پلان بارے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلع ملتان میں 18سال سے زائد عمر کے افراد کی آبادی28 لاکھ95 ہزار نفوس پر مشتمل ہے،4لاکھ 71ہزار 791افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،اس طرح مجموعی طور پر16فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کا کام مکمل ہو چکا ہے،جس میں تحصیل ملتان سٹی میں33فیصد، صدر9 فیصد،شجاع آباد 9 فیصد اور جلالپور پیروالا کے10فیصد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ 14 اگست تک 6لاکھ86ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے بھرپور مہم شروع کی جارہی ہے اور اس ٹارگٹ کے حصول کے لئے ضلع کی 125 یونین کونسلوں کے لئے250 موبائل ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں،ضلع کی ہر یونین کونسل میں دو ویکسی نیشن کیمپس لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسی نیشن کرائیں،انہوں نے مزید بتایا کہ چھٹیوں کے باوجود عید کے دوسرے اور تیسرے دن ضلع میں 12ہزار 878 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی جبکہ عید کی چھٹیوں کے بعد کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ دوبارہ تیز کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں