11

ملتان،کورونا ویکسی نیشن سنٹرعید کی چھٹیوں کے دوران صرف ایک دن بند رہیں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر)کورونا ویکسی نیشن سنٹرز عید کی چھٹیوں کے دوران صرف ایک دن بند رہیں گے،کورونا ویکسی نیشن سنٹر عید کے دن کے علاوہ باقی چھٹیوں کے ایام میں کھلے رہیں گے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت کے افسران کو اس بارے ہدایات جاری کردی ہیں،دوسری طرف ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن مہم میں بھی تیزی آ گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20172 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی،17386 افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ2786 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی،محکمہ صحت ملتان کو 48 ہزار ڈوزز ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں