7

ملتان،کورونا کو شکست دینے کیلئے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز،شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا کو شکست دینے کیلئے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے،عدنان بدر نے ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ عوام کو آگاہی پمفلٹ بھی دئیے،اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے،کورونا کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ لاک ڈاون یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے،تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائس چیکنگ کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں