14

ملتان،کچہری میں لڑائی جھگڑے کے بڑھتے واقعات نے سکیورٹی پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری ملتان میں لڑائی جھگڑے کے آئے روز بڑھتے واقعات نے سکیورٹی پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،مقدمات کی پیروی پر آئی پارٹیوں میں جھگڑے اور لڑائی کے واقعات معمول بن چکے ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی کسی کام نہیں آرہی، گزشتہ روز بھی قتل کے مقدمہ کی پیروی پر آئی دو پارٹیاں لڑ پڑیں جس سے ایک شہری فصیح زخمی ہوگیا جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزمان رمضان اور سلیم کو قابو کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علاقہ پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق ملزمان قتل کیس کی پیروی کررہے ہیں۔ پیشی کے موقع پر معمولی تلخ کلامی لڑائی کا رخ اختیار کرگئی۔ملزمان نے واک تھرو گیٹ کو بھی گرانے کی کوشش کی، ملزمان کو سیکورٹی پولیس نے دبوچ کر تحویل میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں