14

ملتان،کڈنی سنٹر کے بالمقابل رائس مل سے سرکاری اراضی واگزار،تعمیرات مسمار کردی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کڈنی سنٹر کے بالمقابل رائس مل سے لاکھوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں پختہ تعمیرات بھی مسمار کردی گئیں،آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا تھا کہ رائس مل نے 50 لاکھ مالیت سے زائد کی 5 مرلہ کمرشل اراضی پر قبضہ کررکھا تھا،میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے سمیت ضلعی انتظامیہ نے آپریشن میں حصہ لیا،خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں لینڈ مافیا کے خلاف ایکشن جاری ہے،قابضین سے ایک ایک انچ سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں