11

ملتان،گراں فروشوں کو 3 لاکھ سے زائد جرمانہ،5 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے، سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا،جبکہ پولٹری سمیت اشیائے خوردونوش مہنگی فروخت کرنے والے 5 دکانداروں پر مقدمات بھی درج کئے گئے،پرائس کنٹرول مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کو 10 روز میں 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے،جبکہ رواں ماہ 10 ہزار سے زائد انسپکشن کرکے 58 مقدمات درج اور 73 گراں فروش گرفتار کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں