13

ملتان،گراں فروشی پر مختلف ہوٹلز اور سٹورز کو جرمانہ،5 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا،اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سکیورٹی اداروں کے ہمراہ انسپکشن کی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد چیک کیا،کریک ڈاؤن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے گراں فروشی پر ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا،اسی طرح ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے مخلتف سٹورز اور ہوٹلز کو 2 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کئے اور 5 مقدمات درج کرائے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ مہنگائی کو روکنے کیلئے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بڑے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا تنگ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں