12

ملتان،گراں فروشی پر 2 لاکھ جرمانہ،4 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبے بھر کی طرح ملتان میں بھی کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں پرائس چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مخلتف علاقوں میں انسپکشن کرتے ہوئے گراں فروشی پر دو لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے دکانداروں کے خلاف 4 مقدمات بھی درج کرائے اور متعدد کو شوکاز نوٹس جاری کئے،اسی طرح جلالپور پیر والہ اور شجاع آباد سمیت صدر کے علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دو روز میں 5 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کرائے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مہنگائی کو روکنے کیلئے تھانوں کی سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،جس میں بنیادی کردار سرکاری نرخوں پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے،اس ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری کی مشاورت سے نئے کنٹرول نرخوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،عامر کریم خاں نے وارننگ دی ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں