17

ملتان،گراں فروشی پر 540 دکانداروں کو جرمانہ،38 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا مہنگائی اور گراں فروشی روکنے کیلئے میگا کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ضلع ملتان کے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپنے علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے،کریک ڈاؤن کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میں ایک ہفتے کے دوران گراں فروشی پر 38مقدمات درج کروائے جبکہ 6 ہزار سے زائد انسپکشن کے دوران 540 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کئے گئے،اس دوران 4 مقامات سیل کرکے 52 افراد پرائس ایکٹ کے تحت گرفتار بھی کئے گئے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع ملتان گراں فروشی کے خلاف مہم میں صوبے بھر میں نمایاں پوزیشن پر ہے،مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ مزید سخت اقدامات عمل میں لائے گی،عامر کریم خان نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کرکے سرکاری ریٹ پر خرید و فروخت یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں