11

ملتان،گرمی اور مون سون بارشوں سے مزدوروں کی حفاظت کیلئے سیفٹی کٹس تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)شدید گرمی ،مون سون بارشوں سے مزدوروں کی حفاظت کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے ہیلپ فائونڈیشن کے تعاون سے 250 سیفٹی کٹس تقسیم کیں،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے خواتین و مرد مزدورں میں کٹس تقسیم کیں،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کیساتھ سماجی تنظیموں کے تعاون سے فلاح و بہبود کے کاموں میں تیزی لائی جاسکتی ہے،سیفٹی کٹس مون سون میں بھی مزدروں کے کام آئے گی،علاوہ ازیںہیلپ فائونڈیشن کی جانب سے مہیا کی گئی سیفٹی کٹس میں چھتری، تولیے، او آر ایس، تھرماس وغیرہ شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں