7

ملتان،گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج میں روڈ سیفٹی سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج ملتان میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،چیف پٹرولنگ آفیسر موٹر وے پولیس مسرور احمد نے علمدار حسین اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج ملتان کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی کہ انہیں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کے حامل اس ادارے میں حصول تعلیم کا موقعہ ملا،انہوں نے کہا کہ میں خود بھی اسی ادارے سے فارغ التحصیل ہوں، سیمینار سے انسپکٹر حسان اور لیڈی انسپکٹر آسیہ نے بھی خطاب کیا اور طلبا کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت سے روشناس کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں