12

ملتان،گورنمنٹ گرایجویٹ کالج شاہ رکن عالم میں امن سیمینار کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرایجویٹ کالج شاہ رکن عالم میں امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا،گورنمنٹ گرایجویٹ کالج شاہ رکن عالم میں” ڈسٹرکٹ وویمن پیس فورم ll “کے تحت ” Role of influential women in peace building” کے موضوع پہ سیمینار منعقد کیا گیا،جس میں ایم پی اے سبین گل صاحبہ مہمان خصوصی ، مسز فاطمہ اعجاز صاحبہ پی ٹی آئی انفارمیشن سیکرٹری وویمن ونگ ملتان مسز گلشن طاہرہ ورائچ صاحبہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وویمن سیکشن، ممبر ڈسٹرکٹ وویمن فورم ٹو،مسز بلقیس ریحانہ صاحبہ پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چونگی نمبر 6، ممبر وویمن پیس فورم کالج ھذا کی پرنسپل اور ممبر ڈسٹرکٹ وویمن پیس فورم مسز شمائلہ خالق صاحبہ اور دیگر سٹاف ممبرز میں مسز شگفتہ معین ، مسز شبنم اجمل ، مسز صفیہ بی بی، مسز عین الطلعت،مسز مہوش خان ، مسز عائشہ بتول نے شرکت کی،شرکا نے معاشرے میں امن اور رواداری کے پھیلاؤ اور عدم برداشت کے خاتمے اور نفرت انگیز باتوں، تقاریر کی روک تھام کیلئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور سب نے عہد کیا کہ ہم سب اپنے اپنے گھروں اور علاقوں میں امن اور رواداری کو قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں