17

ملتان،گُتھی سلجھ گئی،خاتون ٹیچر کا قیمتی پلاٹ ہتھیانے والا جعساز گرفتار

ملتان،گُتھی سلجھ گئی،خاتون ٹیچر کا قیمتی پلاٹ ہتھیانے والا جعساز گرفتار،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر خاتون ٹیچر کو کمزور سمجھ کر اس کی وراثت اور جائیداد پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن نے دبنگ کارروائی کی،خاتون ٹیچر عذرا ظفر کا پلاٹ ہتھیانے والے شاطر جعلساز ظہور کو اینٹی کرپشن نے حساس اداروں کی مد د گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، ملزم کی جعلی شناختی کارڈ پر فرضی نام ہونے کی وجہ سے ڈھونڈنا مشکل تھا تاہم اینٹی کرپشن ملتان نے حساس اداروں کی مدد سےکیس میں آج اہم پیش رفت کرتے ملزم ظہور احمد کو کہروڑ پکا سے گرفتار کر لیا،مکمل انکوائری کے بعد 7 افراد کے خلاف پرچہ درج کیا گیا،ایس سی او لینڈ ریکارڈ سینٹر ملتان ندیم لودھی اور رجسٹری برانچ کے جونئیر کلرک ندیم چٹھہ بھی پرچے میں نامزد ہیں،حافظ ظہور نے اپنے ساتھیوں یونس چٹھہ ،محمد عامر و دیگر کے ساتھ ملکر نادرا سے جعلی شناختی کارڈ بنوایا۔ملزم نے ارشد علی کے فرضی نام سے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر خاتون ٹیچر عذرا ظفر کو ایک کنال قیمتی پلاٹ سے محروم کر دیا تھا ۔ ملزم نے جعلی شناختی کارڈ پر بیع نامہ 2023/1 درج کروا کے خاتون کا قیمتی پلاٹ ہتھیا لیا۔ خاتون ٹیچر عزرا کا ملتان آفیسرز کالونی میں ایک کنال کا پلاٹ واقع ہے۔ خاتون ٹیچر نے اپنی ساتھ ہونے والی نا انصافی کے لئے ٹویٹر پر وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی تھی۔ ریٹائرڈ ٹیچر عذرا ظفر نے ٹویٹر پر وزیر اعظم کو اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ بیس سال پوری ایمانداری سے قوم کو علم و آگہی دیکر تربیت کرتی رہیں تاہم اپنی قناعت و بچت سے پائی پائی جوڑ کر سر چھپانے کے لئے قسطوں پر ایک کنال کا پلاٹ خریدا جو قبضہ مافیا نے جعلسازی سے ہتھیا لیا ہے۔ لہذا اس کی فوری امداد کی جائے اور اس کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا موخذہ کیا جائے،جس پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے ٹویٹر پر خاتون استاد کی فریاد سُن کر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو فورا کاروائی کا حکم دیا تھا،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر وٹو نے خاتون ٹیچر سے رابطہ کرکے حقائق معلوم کئے تھے،خاتون سے پراپرٹی کی دستاویزات منگوا کر انکوائری شروع کی گئی تھی،دستاویزات کی چھان بین اور ملزم ظہور کے اعترافی بیان سے قبضہ مافیا کی جعلسازی واضح ہوگئی۔ چھان بین کے بعد خاتون کی مدعیت میں پرچہ درج کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ قبضہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔ ملزم کا چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں