14

ملتان،ہائرایجوکیشن کمیشن کا پراجیکٹ پے سکیل کے تحت بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پراجیکٹ پے سکیل کے تحت بھرتیوں کے لئے امیدواروں کے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پراجیکٹ پے سکیل کے تحت بھرتیوں کے لئےامیدواروں کے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے،سول انجنیئرز، کمپیوٹرز ایکسپرٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے بھی تحریری امتحان ہوں گے، پی پی ایس سکیل 10 تک کی تمام آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ایچ ای سی ٹیسٹ لے گی،ایچ ای سی نے امتحان کے لئے پرچہ کا پیٹرن اور سیمپل سوالات بھی جاری کر دیے ہیں،کمیشن کے مطابق مذکورہ آسامیوں کیلئے امیدواروں کے تحریری امتحانی میں جنرل نالج، انگریزی، متعلقہ مضمون کے سوالات پوچھے جائیں گے، آئندہ ہونے والی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ کا شیڈول اور تمام تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں