12

ملتان،ہائیکورٹ نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ بھجوا دیا،دوسری بہن کے اغوا کی ایف آئی آر بھی خارج

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ نے مبینہ مغویہ مکیہ بی بی کے بیان پر اسکے خاوند محمد حسین کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا،جبکہ اسکی دوسری بہن میمونہ بی بی کے اغوا کی ایف آئی آر کو پرنسپل کالج کے بیان پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ پرنسپل نے بتایا کہ یہ لڑکی باقاعدگی سے کلاسز میں حاضر ہورہی ہے تو اس لیے اغواء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پیٹشنر ناصر عباس نے بیٹیوں کے بازیابی کے لیے کونسل ایم آر فخر بلوچ کے ذریعے سے رجوع کیا تھا کہ اسکی بیٹیوں کو محمد اسلم اور اسکے دو بیٹوں محمد حسین اور محمد حسن نے اغواء کرلیا ہے جس وقت لودھراں دوا لینے کے لیے گئے ہوئے تھے تاہم پیٹشنر کی درخواست پرنسپل اور اسکی بیٹی کے بیان پر نمٹادی گئی۔ مکیہ بی بی نے بتایا کہ اس نے 13 جان کو محمد حسین سے پسند کی شادی کرلی تھی اور وہ خوشگوار زندگی بسر کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں