7

ملتان،ہول سیل کیمسٹ مارکیٹ میں سیوریج سسٹم ناکارہ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کے صدر محمد اختر بٹ، سیکرٹری جنرل علی حسین صدیقی، بابر قریشی، اطہر سعید ،پیرزادہ محمد جمیل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، بالخصوص سیوریج کا انتہائی بوسیدہ نظام ہے، بجلی کی جھولتی تاریں جن کی وجہ سے کئی دکانیں جل کر راکھ ہو چکی ہیں، جن سے کروڑوں کا نقصان ہوا،سٹریٹ لائٹ ناپید جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کارپوریشن کی جانب گندے نالے پر ڈالے گئے،سلیب کئی جگہوں سے ٹوٹ چکے ہیں، بار شکایت کی گئی لیکن ان کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی،ہمارا مطالبہ ہے کہ کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان سے انسانی زندگی بچانے والی ادویات فروخت کرنے والی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ کا یہ حال ہے کوئی ان جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار نہیں، براہ کرم اس کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہمارے پاس شدید احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،اجلاس میںرانا طاہر،محمد کامران،محمد اکمل بھٹہ ودیگر شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں