11

ملتان،یوسی 68 میں سیوریج کا کام سست روی کا شکار،مکینوں کا ٹھیکیدار کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)یوسی 68 محلہ اسلام پورہ رضا آباد،رحیم آباد،عباس پورہ کے مکینوں کا ٹھیکیدار شیخ عابد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرہ کی قیادت ملک رمضان سیال،ملک منیر آرائیں نے کی،اس موقع پر رانا ارشاد، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نواز،حاجی عزیز، عمران سیال،بابر سیال، عمرسیال شبیر آرائیں ودیگر اہلیان علاقہ نے شرکت کی،مظاہرین ملک رمضان سیال،ملک منیر آرائیں، رانا ارشاد نے کہا کہ عرصہ 2 سال سے سیوریج کا کام شروع ہے لیکن ٹھیکیدار سست رفتار سے کام کروا رہا ہے کئی کئی ماہ کام چھوڑ کر غائب ہوجاتا ہے سیوریج ڈالنے کی وجہ سے اہل علاقہ کا گزرنا محال ہوگیا ہے آئے روز بچے خواتین بزرگ حادثہ کاشکار ہورہے ہیں ،نمازی اور جنازہ کے لئے لوگ پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں،ہم کمشنر ملتان وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ملتان، ایم ڈی واسا ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے یوسی 68کے سیوریج کو جلد ازجلد مکمل کروایا جائے تاکہ اہل علاقہ کو گزرنے اور آئے روز سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے نجات مل سکے اور ٹھیکیدار کے ناقص میٹریل استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے،اور ٹھیکیدار شیخ عابد کا ٹھیکہ کینسل کیا جائے اور کوئی ایماندار ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیا جائے،نہیں تو کمشنر آفس کے باہر اہل علاقہ وتاجر دھرنے دینے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں