9

ملتان،یوم آزادی پر چیئرمین ایم ڈی اے آ فس اور کانفرنس روم میں تقریب،کیک کاٹا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)14اگست یوم آزادی کی خوشی میں چیئر مین ایم ڈی اے آ فس اور کانفرنس روم ایم ڈی اے میں کیک کاٹنے کی 2 علیحدہ تقریبات منعقد ہوئیں،چیئر مین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار کے آفس میں تقریب منعقد ہوئی اور کیک کاٹا گیا،اس تقریب میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کانفرنس روم میں کیک کاٹنے کی تقریب میں چیئرمین ایم ڈی اے راناعبدالجبار،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصرسلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء گجر، ڈائریکٹر فنانس ا ینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار، ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ چوھدری محمد اصغر، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ و دیگر آفیسران و ملازمین شریک ہوئے۔اس موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا ئیں مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں