5

ملتان،یوم دفاع کے موقع پر جناح پارک اور ملحقہ گرین بیلٹس پر شجرکاری کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے کہا کہ 6 ستمبر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے پرعزم ہیں،شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھر پور شجر کاری کی جا رہی ہے،موجودہ دور میں درختوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، شہری بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لیں،نجی کمپنیوں کے اشتراک سے شجرکاری مہم خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے دن جناح پارک اور ملحقہ گرین بیلٹس پر چیئرمیں پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ ، ایم پی اے سبین گل ، ایم پی اے جاوید انصاری، وائس چیئرمین پی ایچ اے امجد عباس اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی کے ہمراہ شجرکاری کرنے کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آ رہی ہے جو جاری رہے گی،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ہم شہریوں کو بھی اس میں شامل کر رہے ہیں ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پارکوں، گرین بیلٹس اور چوکوں پر بھر پور شجر کاری کر رہے ہیں۔ جناح پارک کے ساتھ ساتھ بالمقابل گرین بیلٹ کو بھی آباد کر رہے ہیں،ٹرمینیلیا کے ساٹھ سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے،گرین بیلٹ پرصفائی اور تراش خراش کا سلسلہ بھی جاری ہے،اس موقع پر جاوید انصاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین ویژن پر عمل پیرا ہیں، شہر بھر میں شجر کاری ہورہی ہے جس میں بھر پور شرکت کر رہے ہیں،ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ شہری بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گھروں اور گلیوں کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ پودوں سے بھی آراستہ کریں،جب کہ سکولز اور کالجز میں بھی شجر کاری کے فروغ دینے کی ضرورت ہے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں