10

ملتان،یونین کونسل نمبر6 اسما علیزئی کالونی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)رکن پنجاب اسمبلی ظہیرالدین علیزئی کے صاحبزادے محمد ابراہیم خان علیزئی نے یونین کونسل نمبر 06 اسماعیلزئی کالونی میں پانچ کروڑ روپے سے جاری ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا،اس موقع پر ابراہیم علیزئی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،ہم نے یونین کونسل نمبر06 میں تقریباً 5 کروڑ روپے کے ترقیاتی مکمل کرواچکے ہیں،اور مزید کام بھی اس یونین کونسل میں جاری ہیں ،جن سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے،اسماعیلزئی کالونی کوٹ بلوچاں پٹھان مارکیٹ معظم کالونی المصطفیٰ کالونی پاکستان ٹاون عید گاہ عثمان آباد رحمانی محلہ افیسرز کالونی میں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں،ہم نے اپنے نام کی ان علاقوں میں تختیاں نہیں لگوائیں،کیونکہ سرکاری ڈیپارنمنٹ نے بتایاکہ پی پی 214میں جواسکمیںمکمل ہوچکی ہیں،اب وہاں نقاب کشائی کیلئے 52لاکھ کی تختیاں لگیں گی ہم نے ڈویلپمٹ ڈیپارنمنٹ کو لکھ کردیا کہ ہمیں حلقہ میں تختیاں نہیں لگوانی بلکہ یہ جو نقاب کشائی کی تختیوں پر52لاکھ روپے لگانے ہیں،ان سے ہمیں مزیدگلیوں اورسٹرکوں کی حلقہ میں تعمیرومرمت کروادیں،ہمیں نمائشی تختیاں لگانے کا شوق نہیں ہم سیاست کوعبادت سمجھ کررہے ہیں اور عوام کے ٹیکس کاپیسہ عوام پرخرچ کررہے ہیں۔اس موقع پر وائس چیئرمین مظہر خان ملغانی ،ملک رمضان مہوٹہ ،حاجی شریف خان، ملک ریاض آرائیں، ناصر جاوید آرائیں، اصل دین خان، شریف خان بلوچ ،امجد ملغانی، شعیب ملغانی، اختر نیازی اور ملک شاہد خان تھیم سمیت دیگر معززین شریک تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں