8

ملتان،یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا، چینی، گھی اور مصالحہ جات غائب، شہری پریشان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں یو ٹیلٹی سٹور پر اشیائے خورونوش کی نئی قیمتیں آویزاں کر دی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود آٹا، چینی، گھی اور مصالحہ جات دستیاب نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت عام مارکیٹ سے ہی خریداری کرنے پر مجبورہے،ملتان میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس سے گھی کی نئی قیمت دو سو ساٹھ روپے کلو، چینی پچاسی روپے جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا نو سو پچاس روپے تک پہنچ چکا ہے،لیکن اس کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر تاحال مصالحہ جات سمیت بیشتر بنیادی اشیائے خورونوش ہی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت یوٹیلٹی سٹورز حکام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،یوٹیلٹی اسٹورز کے انچارج کا موقف ہے کہ یوٹییٹی سٹورز پر مختلف اشیا کے معیار کے حوالے سے خریداروں کو تحفظات ہیں اور موجودہ صورتحال میں قیمتوں میں اضافے سے سیل کا مقرہ ہدف پورا کرنا بھی مزید مشکل ہو جائیگا،یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف دالیں اور بیسن بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد عام مارکیٹ سے ہی خریداری کو ترجیح دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں