10

ملتان،یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی نایاب،قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ریجن کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی نایاب ہو گیا،گھی کی قلت سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود ملتان ریجن کے یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء ضروریہ کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے،جس کی وجہ سے ان یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل بھی گرنا شروع ہوگئی ہے،بتایا گیا ہے کہ ملتان ریجن کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں گزشتہ دس روز سے گھی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے گھی کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں اور خواتین کو اذیت ناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر جب گھی آتا ہے تو عملہ من پسند افراد کو نوازے میں لگ جاتا ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں،اب ریجن افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے دس یوم سے گھی سرے سے موجود نہیں اور عملہ یہ بھی نہیں بتاتا کہ گھی کی دستیابی کب تک ممکن ہے۔وزیر اعظم پاکستان اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،اس بارے جب حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں گھی کی دستیابی ممکن ہو جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں