12

ملتان، صدیوں پرانے تاریخی گھر خستہ حال، گرنے کے قریب، شہری پریشان


ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان اندرون شہر میں صدیوں پرانے تاریخی گھر خستہ حال ہو کر اب گرنے کے قریب ہیں، جن میں رہائش پذیر سیکڑوں شہریوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں،اندرون شہر میں بوسیدہ عمارتوں کی تعداد سات سو کے قریب ہیں جن میں سے 78 انتہائی بوسیدہ حالت میں ہیں، تاہم بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ان بوسیدہ عمارتوں کے سروے اور کاغذی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق خستہ حال عمارتیں اب گرنے کے قریب ہیں، لیکن مرمت کیلئے نہ تو انتظامیہ کے پاس فنڈز ہیں اور نہ ہی یہاں رہائش پذیر شہریوں کو متبادل جگہ فراہم کی جا رہی ہے،انتظامیہ کیمطابق ہزاروں سال پرانی عمارتوں کی مرمت کیلئے اربوں روپے کے فنڈز درکار ہیں، تاہم وسائل نہ ہونے کے باعث پہلے مرحلے میں صرف 270 خستہ حال عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں،جبکہ تعاون نہ کرنے والے شہریوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی،ضلعی انتظامیہ شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود بوسیدہ مکانات میں رہائش پذیر افراد کو متبادل جگہ پر شفٹ کرنے میں تاحال ناکام ہے اور نہ ہی انکاری افراد کے خلاف اب تک کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں