12

ملتان،24 گھنٹوں میں ڈکیتی اور چوری کی 15 وارداتیں،شہری نقدی اور سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردو نواح میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے لگیں،چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈکیتی چوری اور راہزنی کی 15وارداتیں ہوئیں،جسمیں شہری 15 لاکھ کے قریب مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے،پولیس وارداتیں روکنے میں مسلسل ناکام ہے،زیادہ تر وارداتیں راہزنی کی دیکھنے میں آ رہی ہیں،لیکن پولیس کی جانب سے گشت کا نظام انتہائی غیر موثر ہے،رحیم چوک کے قریب دو نا معلوم ڈاکو شہری عدنان سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے،بند بوسن کے علاقے سے تین نا معلوم ڈاکو طارق نامی شخص 45 ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے،شان چوک کے قریب چار نا معلوم مسلح ڈاکو شہری شکیل سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے توکل ٹاؤن میں جنرل سٹور پر واردات 2 نا معلوم ڈاکو شبانہ حسین سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے،جنرل بس اسٹینڈ کے قریب تین نا معلوم ڈاکو کاشف سے 11ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ گلگشت کے علاقے میں تین نا معلوم مسلح ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوئے اور پولیس کس ایک واردات کے ملزم کو بھی گرفتار نہ کر سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں