12

ملتان،24 گھنٹوں کے دوران 1843 شاپس پر پرائس چیکنگ،386 گراں فروشوں کو 17 لاکھ جرمانہ


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے 1843 شاپس پر پرائس چیکنگ کی،386 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے جن پر مجموعی طور پر17لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،تین گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے،سپیشل مجسٹریٹ و سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بڑے مالز اور معروف ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر گرینڈ پرائس چیکنگ کی اور مہنگے ریٹ پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنیوالے 32 مالز اور سٹور مالکان کو 4 لاکھ17ہزار روپے جرمانہ کردیا۔حکومت کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگاہی روکنے کے لئے پرائس چیکنگ میں تیزی لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں