12

ملتان،3 روزہ پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع،ساڑھے سات لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی،جس میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد کمسن بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی محکموں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ کوئی بچہ معذوری کا شکار نہ ہو سکے،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو تین روزہ پولیو مہم کے دوران قطرے ضرور پلائیں،تاکہ مستقبل کی نسل کو محفوظ بنایا جاسکے،بعد ازاں اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں