14

ملتان،3 غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی،51 جانور ضبط کرلئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شہر میں قائم تین غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کے دوران51 جانور ضبط کر کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حوالے کردیے گئے،کارروائی رضا آباد،چونگی نمبر9 اور ایم ڈی اے چوک میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کی گئی،آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کی،اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام موضع بلیل میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا،انہوں نے محکمہ صحت، لائیو سٹاک اور تحصیل کونسل کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کا وزٹ کیا۔عدنان بدر نے انتظامیہ اور پولیس کو”نو ویکسی نیشن نو سروس” پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا مدثر ممتاز نے بھی اپنی تحصیلوں میں قائم مویشی منڈیوں کے دورے کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں