4

ملتان،3 ہفتوں میں 353 آوارہ کتے تلف کئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر شہر میں 3 ہفتوں میں 353 آوارہ کتے تلف کئے گئے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کتا مار مہم میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تمام آوارہ کتوں کی تلفی کا ٹاسک سونپا گیا ہے،کتا کاٹنے کے واقعہ کی صورت میں سیکٹر انچارج کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،کمشنر نے شہریوں کی آوارہ کتوں سے متعلق تمام شکایات پر ایکشن لینے کا بھی حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں