9

ملتان،9 اور 10 محرم الحرام پر واسا کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر عاشورہ محرم کے پلان کے سلسلے میں واسا میں ایمرجنسی کا سلسلہ برقرار ہے،9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے واسا کے تمام سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،واسا ہیڈ آفس سمیت سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے،9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے واسا کا مرکزی کمپلینٹ سیل چوبیس گھنٹے آپریشنل رہے گا اور ہیڈ آفس میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں جلوس روٹس ، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اردگرد واسا سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکیں گی،منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس معطل ہونے کے پیش نظر عزاداران اور عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ واسا سے متعلق شکایات مرکزی کمپلینٹ سیل کے رابطہ نمبر 1334 یا خصوصی کنٹرول روم کے رابطہ نمبر9330055-061 پر درج کروائی جائیں تمام شکایات کا فوری طور پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا انہوں نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر کو فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا ہے،جبکہ تمام افسران کو الرٹ رہنے سٹاف کی حاضری 100 فیصد یقینی بنانے اور اپنی اپنی حدود میں لائسنس داروں سے مکمل رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں