25

ملتان:ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمپنی بورڈ کے ڈائریکٹرز حسین احمد فضل،یاسر بچہ اور مسرور حیدر ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ کمپنی کے ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے عیدالاضحیٰ کے موقع گرینڈ صفائی پروگرام بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی تمام آف روڈ گاڑیوں کو مرمت کیا اور عید سے قبل تمام گاڑیوں کوآن روڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے شہریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اور اس سلسلے منتخب ممبران اسمبلی،تاجر برادری،وزیر اعظم ٹائیگر فورس اور سول سوسائٹی کی مدد حاصل کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھر گھر پیغام پہنچایا جائے کہ شہری عید قرباں کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کے حوالے کریں۔علی شہزاد نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے لینڈ فل سائیٹ پر ماحول دوست انتظامات کئے جائے۔ اس کے علاوہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عیدگاہوں اور جامع مساجد میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں اور اس مقصد کے لئے عرق گلاب اور فینائل کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی آپریشن کو چیک کریں گے۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر14ہزار ٹن آلائشیں اٹھانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں صفائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں