7

ملتان آرٹس کونسل میوزک کے زوال کی بڑی وجہ سینئر گلوکاروں کو نظرانداز کرنا ہے،ناصر کمار

ملتان،گلوکار ناصر کمار نے کہا ہے کہ ملتان آرٹس کونسل میوزک کے زوال کی بڑی وجہ ہے ہر دور میں آرٹس کونسل انتظامیہ کی جانب سے سینئر گلوکاروں کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل تمام فنکاروں کا گھر ہے مگر موجودہ آفسران سمیت ماضی کے آفسران نے باصلاحیت فنکاروں کو اپنے گھر آرٹس کونسل سے بے گھر کیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہو کر فیلڈ چھوڑنے پر مجبور ہوئے اس وقت بھی ایک مخصوص لابی قابض ہے جو اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہے جبکہ باصلاحیت افراد پر آرٹس کونسل کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گلوکاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر کاروائی عمل میں لائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں