13

ملتان ائیر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر4 اور بحرین سے جلا وطن 2افراد گرفتار

ملتان،نجی ایئر لائن کی پرواز میں سوار ہوکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے چار افراد شہزاد دستگیر،جمشید،شفقت جان اور بشارت کو ایف آئی اے نے امیگریشن کونٹر سے گرفتار کرلیاگیا،ایف آئی اے کے مطابق چاروں ملزمان منی لانڈرنگ اور جعلی دستاویزات کے ذریعے سفر کررہے تھے،دریں اثنا ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر ایئر پورٹ پہنچنے والے دومسافروں لودھراں کے رہائشی محمد مظہر اور گجرات سے تعلق رکھنے والے محمد افضل کو گرفتار کرلیاگیا،ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں کا آئی بی ایم میں روانگی کا ریکارڈ موجود نہ تھا جنھیں بحرین سے جلاوطن کیاگیاتھا جن کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں