16

ملتان. ایم ڈی اے کے جاری منصوبہ جات کے ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اجلاس

ملتان ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کی سربراہی میں ایم ڈی اے کے جاری منصوبہ جات کے ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ا ے چوھدری محمد اصغر،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار، ڈائریکٹرانجینئرنگ ایم ڈی اے غلام نبی اور ایکسین ڈویژن 3 ایم ڈی اے منعم سعیدشریک تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ ایم ڈی اے کے تمام تر جاریADP اور سیلف فنانس کے پروجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کام کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کوالٹی اور معیار کو بھی ٹھیک رکھا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے واسا آفیسران کو ہدایت کی کہ سورج کنڈ روڈ پر واسا سے متعلقہ ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔ چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کئے جس کی وجہ سے آج وہاڑی روڈ،سورج کنڈ روڈو دیگر علاقوں میں پیچ ورک کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ڈی اے کی جاری سکیمو ں میں کام تیزی سے جاری ہے۔ جیل روڈ کے ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس سکیم کی فنڈنگ کو تین فیز میں تقسیم کیا گیا تھا جو کہ مالی سال 2019-20تا2021-22تک مکمل ہونی تھی۔مالی سال 2019-20میں 70ملین اور 2020-21میں بھی 70ملین ریلیز کئے گئے جبکہ مالی سال 2021-22میں 50ملین کی ایلوکیشن کی گئی ہے فنڈز ریلیز ہوتے ہی موقع پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ڈائریکٹر انجینئرنگ نے سورج کنڈ روڈ کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس سکیم کی فنڈنگ کو بھی تین فیزز میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے لئے مالی سال 2021-22 کے لئے 38 ملین کی ایلوکیشن کی گئی ہے فنڈ جاری ہونے پر اس سکیم کا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں