4

ملتان: حرم گیٹ تھانے کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کا معاملہ

ملتان (سپیشل رپورٹ)
ملتان پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا, ملزم نوکی بلوچ نے پرانی رنجش پر واجد عرف حاشر کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی ملزم نوکی بلوچ اور اسکے بھائی مظہر بلوچ نے تھانہ حرم گیٹ کے سامنے واجد کے فرار کی کوشش پر فائرنگ کی تھی، جس سے واجد عرف حاشر اور پولیس کانسٹیبل شاہد زخمی ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ پاک گیٹ میں درج کیا گیا تھا جس کےبعد ملزم مظہر بلوچ نے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے جبکہ گرفتار انوکی بلوچ سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، گرفتار ملزم انوکھی بلوچ پر سی آئی اے پولیس مہربان، سرکاری مہمان بنالیا ملزم کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں معلوم ہوا ہے انوکھی بلوچ کے کالے کارناموں پر پردہ ڈالنے اور منتھلی اکٹھی کرکے افسران تک پہنچانے والا سی آئی اے پولیس کا ملازم نعیم بھاری رشوت کے عوض پولیس اہلکار کا خون بیچنے پر لگ گیا بتایا جاتا ہے نعیم نے انوکھی سے بھاری ڈیل کرکے اسکے ساتھی فائرنگ میں ملوث شہزاد عرف ندہ کو کلین چٹ دینے کے لیے معاملات طے کرلیے ہیں جبکہ زیر حراست رسوائے زمانہ انوکھی کو پرٹوکول دینے پر معمور ہے تھانہ پر حملہ کرنے والا بڑے ٹھاٹ باٹ سے چارپائی پر لیٹے موبائل استعمال کرتا انوکھی پولیس کا مزاق اڑانے میں مصروف ہے،کیس کے مدعی کی طرف سے اعلی حکام کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیکر ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں