14

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام سنیما گھراور تھیٹرز کو کھول دیا گیا

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام سنیما گھراور تھیٹرز کو چار ماہ بعد کھول دیا گیا،جسکے بعد فنکاروں کے ہمراہ شائقین ڈرامہ میں بھی خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے،فنکاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ کرونا کی جاری تیسری لہر کے بعد چارماہ سے بند سنیمااور تھیٹرز کے باعث فنکاروں کے مالی حالات خراب ہو چکے تھے جسکے بعد کرونا کی تیسری لہر میں کمی ہونے پر انتظامیہ کی جانب سےسنیمااور تھیٹرز کھول دئیے گئے، جس پر فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے،شائقین کا کہنا ہے کہ سنیما اورتھیٹر کھلنے سے بہت خوش ہیں کرونا کے خوف کے باعث گھروں میں مقیم تھے،انتظامیہ کی جانب سےسنیما اور تھیٹر کھلنے پر انکے شکر گزر ہیں،ملتان کے چاروں تھیٹرز میں ڈرامہ کی نمائش آج کی جارہی ہے جبکے سینما گھر دو دن پہلے کھول دئیے گئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں