7

ملتان سمیت صوبے بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجوں کا الحاق کرنے کی اجازت

ملتان،پنجاب حکومت کا پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا،پنجاب حکومت کی ہائرایجوکیشن کمیشن کے قوانین کے خلاف نئی پالیسی کی منظوری، ملتان سمیت صوبے بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجوں کا الحاق کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،تفصیلات کیمطابق مشترکہ مفادات کونسل نے یونیورسٹیوں کو ریگولیٹ کرنے اور پالیسی سازی کا اختیارہائرایجوکمیشن کمیشن کو سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا،کونسل نے صوبائی حکومتوں کو ایچ ای سی کی پالیسیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی،تاہم اس کے برعکس پنجاب حکومت نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے لئے الحاق کی نئی پالیسی کا اجراء کر دیا ہے۔دستاویز کے مطابق پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو ملتان سمیت پنجاب کے کسی بھی کالج کو الحاق کرنے کی اجازت ہوگی، پرائیویٹ یونیورسٹیز ایکریڈیشن کمیٹی کے منطور کردہ مضامین کیلئے کالجوں کو الحاق کریں گی، کالج الحاق کرنے سے قبل متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرنا ہوگا،پرائیویٹ یونیورسٹی الحاق شدہ کالجوں کا امتحان لینے کی مجاز ہوگی۔الحاق کے لئے کالج کا رقبہ 4 کنال پر محیط ہونے کی شرط عائد ہوگی، کالج میں بی ایس آنرز پروگرام کیلئے ایک پی ایچ ڈی استاد سمیت 4 مستقل اساتذہ کی تقرری کی شرط ہوگی، الحاق شدہ کالج کو 10 لاکھ روپے مالیت کا اینڈومنٹ فنڈ بھی قائم کرنا ہوگا،حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں