18

ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن‘سابق کمشنر اور ڈی سی او کیخلاف سماعت 6 جولائی تک ملتوی

ملتان،احتساب عدالت ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 16 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا بحث کیلئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،مقدمہ میں گواہوں کے بیانات اور شہادتیں بھی قلمبند کی جارہی ہیں،قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملتان میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 16 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا غبن کیا گیا اور میٹرو روٹ کے لیے خریدی گئی اراضی کی الاٹمنٹ میں خورد برد کرنے پر سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا،ملزمان میں سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر زاہد سلیم گوندل، الطاف حسین ساریو،سابق کمشنر کیپٹن (ر) اسد اللّٰہ خان،سابق لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر غلام مصطفیٰ گجر، قانون گو گلزار حسین ، پٹواری محمد ریاض، حسین بخش، سکندر حیات، نگہت جبیں، عبدالخالق وکی اور خالد پرویز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں