6

ملتان میں اسکوائش کے فروغ بارے عملی اقدامات کا آغاز

کمشنرجاوید اخترچوہدری نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا، اسکوائش کورٹ کی جگہ فائنل کرکے سپورٹس کمپلکس میں 2 اسکوائش کورٹ بنانے کی ہدایت کی ،کمشنر نے ڈویژنل سپورٹس افسر کو فیزیبلٹی رپورٹ کمشنر آفس
جمع کروانے کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نصف صدی سے زائد عالمی اسکواش پر اپنی حکمرانی قائم رکھی ہے۔کھیلوں کی دنیا کا پہلا اعزاز اسکواش نے پاکستان کو دلوایا تھا۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسکوائش کورٹ بنانے کا ٹاسک کا بھی دیا اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سکوائش کورٹ بنانا اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں